• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں کنٹریکٹ ملازمین کو رواں ماہ بھی مستقل نہیں کر سکیں گی

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں کنٹریکٹ ملازمین کو رواں ماہ بھی مستقل نہیں کر سکیں گی۔ستمبر سے مستقلی کیلئے شروع کئے گئے اقدامات اور کوائف جمع کرنے کا سلسلہ رواںماہ میں بھی جاری ہے۔کنٹریکٹ ملازمین کو موقف ہے کہ بھرتی کے وقت دستاویزات ،کوائف، اسناد فراہم کیں۔پہلی تنخواہ کی ادائیگی سے قبل اسناد اور دگریوں کی بورڈز اور یونیورسٹیز سے تصدیق کروائی گئی تھی۔ہر سال کنٹریکٹ کی مدمت میں توسیع سے قبل تصدیق کا عمل دہرایا جاتا ہے اور اب مختلف سخت اور کڑی شرائط عائد کر دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین