• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی،گیس کے بعد آٹاقیمت میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے‘ ڈاکٹر فائزہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی رہنمااور سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور انکے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف قرارا دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت مسلط کی گئی ہے عوام کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں عوام کا جینا پہلے ہی ہو گیا ہے وسری طرف آئے روز مہنگائی میں اضافہ کرکے ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں. پی ٹی آئی اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائے اور فوری طور پر نئے انتخابات کراکر اقتدار کسی اہل قیادت کےحوالے کرے۔
تازہ ترین