• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور لاکھوں روپے  کے ہیرے و سونے کے زیوارات لوٹ کر فرار


لندن میں چور کار کے ذریعے شیشے کی دیوار توڑتے ہوئے جیولری اسٹور کے اندر داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کے قیمتی زیورات لے کر رفو چکر ہوگئے۔

لندن میں چوروں کے  انوکھے اسٹائل سے چوری کرنے پر  دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، چوری کی یہ واردات لندن کے ایک جیولری اسٹور میں پیش آئی جب کچھ چور کار کے ذریعے جیولری اسٹور کے شیشے کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

چوروں نے مہنگے زیورات لوٹنے کے لیے ہتھوڑی سے زیورات سے بھرے شیشے کے کاؤنٹرز توڑ کر لاکھوں روپے کی مالیت کے ہیرے و سونے کے زیوارات لوٹ لیے اور رفو چکر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین