• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں احتجاج کا موسم طویل ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔

پیرس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کی جانب سے مسلسل 62 ویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 50 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب پینشن اصلاحات کےخلاف ملک کے کئی طبقات احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں، پیرس کے مشہور اوپرا ہاؤس کے 200 کے قریب فنکاروں نے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اوپرا ہاؤس کے باہر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

تازہ ترین