• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے آٹے کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کردیا

شہباز شریف نے آٹے کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کردیا


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آٹے کے بحران پر فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کمی تھی تو گندم اور آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بتایاجائے کہ کس کے حکم پر اور کس قیمت پر گندم اور آٹا برآمد کیا گیا؟

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 16 ماہ میں گندم کے ذخائر کہاں گئے؟ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے کردار سامنے لانا ہوں گے، حکمران 2020 کو بہتری جبکہ معاشی ماہرین تباہی کا سال قرار دے رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی چیخیں نکلوانے کے باوجود مزید اربوں روپے کے ٹیکس کی بازگشت قیامت در قیامت ہے، ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کا بازار گرم ہے، اس افراتفری میں چند موقع پرستوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین