• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا شہریت قانون غیر ضروری ہے، حسینہ واجد


بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی بھارت کا متنازع شہریت قانون غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت ( نریندر مودی سرکار) نے ایسا کیوں کیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ متنازع شہریت قانون سے بھارت میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

بنگلادیشی وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متنازع شہریت قانون ( این آر سی ) سے ان کے لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت قانون پر بنگلادیش حکام نے احتجاجاً بھارت کے اعلیٰ سطح کے دورے بھی منسوخ کیے ہیں ۔

تازہ ترین