• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کیخلاف میچ،ٹیم کی قیادت سرفراز کو دینے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد ایم سی سی کے خلاف میچ میں پی سی بی الیون کی قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی قیادت کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈایم سی سی ٹیم کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں بھی کرانے کا منصوبہ کررہا ہے۔قبل ازیں میچ ایچی سن کالج گرائونڈ میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کمار سنگاکار کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم نے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔ ایم سی سی ٹیم نے لاہور میں تین میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں دو میچز کرائے جا سکتے ہیں ۔ پی ایس ایل کی فرنچائز کے خلاف میچز قذافی اسٹیڈیم کرانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سرفراز احمد کو قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان ٹیم میں شامل کرنے سے گریز کیا ہے۔ ان کی فٹنس میں بہت بہتری آئی ہے ۔
تازہ ترین