• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر دانیال چوہدری کے عشائیہ میں بارکے نومنتخب عہدیداروں کی شرکت

راولپنڈی (جنگ نیوز) بیرسٹر دانیال چوہدری کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں نومنتخب صدر راولپنڈی اور اسلام آباد بار غلام مصطفی شاہ‘ جنرل سیکرٹری یاسر چٹھہ‘ ہائی کورٹ بار کے پریذیڈنٹ غلام مصطفیٰ قندوال‘ ملک وحید انجم‘ بیرسٹر محسن رانجھا‘ رزاق مرزا‘ قوصین فیصل مفتی‘ ملک صدیق عوام‘ لائرز فورم کے ترجمان طالب عباسی‘ سینئر وائس پریزیڈنٹ ملک صدیق اعوان‘ صدر لائرز فورم مسلم لیگ (ن) ملک اسرار‘ راجہ بلال ایڈوکیٹ‘ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن طیب پکھڑال‘ ملک ارشد ایڈووکیٹ سمیت وکلاء برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے عہدیداران اور ممبران نے دانیال چوہدری کے گھر پر انتظامیہ کی جانب سے گھر کی دیواریں و تعمیرات گرانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء دانیال چوہدری کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ دانیال چوہدری نہ صرف ایک سیاسی رہنما ہیں بلکہ بار کے بھی قابل احترام ممبر ہیں۔
تازہ ترین