• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا بحران نہیں، لائحہ عمل تیار کر لیا، گندم کی وافر مقدار موجود ہے، فضل حکیم

سوات(نمائندہ جنگ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم نے فیض آباد میں یوٹیلیٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کو مزید بہتربنائینگے عوام کے لیے سٹوروں پر سستی اشیاء دے رہے ہیں سبسڈی سے عوام کو فائدہ پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران نہیں ضلعی انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہر سمیت ضلع بھرمیں آٹے کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرلیا ہے اور ناجائز منافع خوری پیداکرنے کی مخالفت اور قانونی کارروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات میں گندم کی وافرمقدارموجود ہے سوات میں 410000 (چارلاکھ دس ہزار) تھیلے موجود ہیں جبکہ یومیہ کوٹہ 12000 بوری ہے، جو کہ 32روز کاسٹاک ہے اور سوات کو مزیدگندم کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین