• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نوشہرہ ،مدرسے جانیوالی7سالہ بچی اغواء، زیادتی کے بعدقتل

نوشہرہ ،مدرسے جانیوالی7سالہ بچی اغواء، زیادتی کے بعدقتل 


نوشہرہ (نمائندہ جنگ) نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ جاتے ہوئے اغواء کرلیا مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کو گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا، دونوں ملزمان گرفتار، جرگہ نے خود دونوں ملزمان کو قتل کرنے کے فیصلہ کا اعلان کر دیا، ملزمان چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکال لی گئی اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جرگہ نے خود دونوں ملزمان کو قتل کرنے کے فیصلہ کا اعلان کر دیا ۔ فجر کے وقت جرگہ کے فیصلے پر دونوں ملزمان کو نوشہرہ کلاں پولیس کے حوالے کردیا گیا بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔سیاسی عمائدین کا کاکاصاحب میں سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین