• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (صباح نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے سی این جی اسٹیشن 5 دن کی بندش کے بعد محض 12 گھنٹو ں کیلئے کھولے گئے۔ سی این جی اسٹیشن کھلنے کے انتظار میں رکشہ، بس اور ٹیکسی مالکان رات سے ہی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائن میں کھڑے ہوگئے تھے تاکہ صبح سویرے ان کا نمبر جلدی آجائے۔ سی این جی کی لائن میں کھڑے افراد نے کہا کہ حکام کی جانب سے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری نہ ہونا ہمارے لیے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔
تازہ ترین