آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی، بنگلے میں دو ملازم بھائی اغواء

کراچی، بنگلے میں دو ملازم بھائی اغواء


کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے نامعلوم افراد گھر میں کام کرنے والے 2 بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس میں دو سگے بھائی بنگلےسے غائب ہوگئے، دونوں بھائی حسین اور ابراہیم بنگلے پر ملازم تھے، غائب ہونے والے بھائیوں کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھائی منظور کی مدعیت میں4 نامعلوم ملزمان کےخلاف ڈیفنس تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا کرلیا گیا۔

منظور کے مطابق 16 جنوری کی رات کو 11 بجے نامعلوم افراد اس بنگلے میں آئے جہاں میرے دونوں بھائی کام کرتے تھے اور میرے بھائیوں کو کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔

اس نے بتایا کہ اگلے روز صبح 9 بجے میرے کزن نے بھائیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

دوسری جانب واقعہ سے متعلق ڈیفنس پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مختلف پہلوئوں سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید