وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی خون عطیہ کرنے کا ڈرامہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان این جی او سندس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے کہنے پر ان کی اشتہاری مہم کے لیے خون کا عطیہ دینے کا ڈراما کر رہی ہیں۔
ڈرامے کے لیے ایک خون کی بوتل لائی گئی۔ پائپ فردوس عاشق اعوان کے ہاتھ پر ایسے رکھا گیا جیسے وہ خون کا عطیہ دے رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیے : جوانی میں 22 بوتل خون عطیہ کرچکی ہوں ، فردوس عاشق
ابتداء میں فردوس عاشق، این جی او انتظامیہ کو منع کرتی دکھائی دیں، لیکن پھر اس ڈرامے پر رضامند ہوگئیں۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود لوگ، ایک دوسرے سے ویڈیو نہ بنانے کی تلقین بھی کر رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک دن بعد کہا کہ یہ ویڈیو انہوں نے وہاں موجود لوگوں کے اصرار پر بنوائی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا بیان درست مان لیا جائے تب بھی کسی اچھے کام کی غرض سے خون عطیہ کرنے کا ڈرامہ کرنا کسی طور درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔