• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا بشارت ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئےسوئٹزرلینڈ روانہ

لندن (پ ر) رانا بشارت علی خان ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔ورلڈ اکنامک فورم کااجلاس 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا،ڈیووس میں ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے ۔ورلڈ اکنامک فورم کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا اور ترقی کے بہترین زرائع تلاش کرنا ہے۔ سالانہ کانفرنس کا اہم ایجنڈا ماحولیاتی چلینجز سے نمٹنا اور تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر آئندہ سال کے لئےاقدامات تیار کرنا ہے۔
تازہ ترین