• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر ہماری شناخت، تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، کشور زہرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرا نے کہا ہے کہ ہجرت اور لفظ مہاجر اسلام میں مقدس اور ہمارے لئے با عث فکرہے، ہم اردو بولنے والے بانیان پاکستان کی نسل ہیں، مہاجر ہماری شناخت اور اس شناخت کے تحفظ کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیارہیں،وہ پیر کو یہاں ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مقامی ہال میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہی تھیں، جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالوسیم، مسعود محمود،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، اراکین شفیق احمد، رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار، حیدرآباد کے ضلعی آرگنائزر ظفراحمد صدیقی واراکین کمیٹی، حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج فر زانہ سعید و اراکین کمیٹی، شعبہ خواتین کی ذمے داران و خواتین نے کثیر تعد اد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالوسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبو ط ہے، ہماری امن پسند ی کو کمزور ی سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ایم کیو ایم میں شخصیت کی نہیں تنظیم کی اہمیت ہے اوراحسا س ذمے داری رکھنے والے تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں، مسعود محمود نے کہا کہ مہاجریکجہتی و اتحاد کے خاتمے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں جن کے سامنے ہمیں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے، مہاجر شناخت کیلئے ہزاروں مہاجروں نے جانوںکا نذرانہ پیش کیا، ہم ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،سلیم رزاق نے کہا کہ ضلع حیدرآباد کی خواتین کا تنظیمی کردار قابل تعریف ہے، رعنا انصار نے کہا کہ حیدرآباد کی خواتین پر ہمیں فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں تنظیم کے ساتھ کھڑی رہیں۔

تازہ ترین