• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کےٹھیکوں میں بدعنوانی کا مقدمہ، چالان عدالت میں جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے ٹھیکوں میں کرپشن اور بدعنوانی کے کیس میں مقدمہ کا چالان انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت میں جمع کرادیاگیا، عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سابق ڈائریکٹر جنرل بدر جمیل میندرو، ایگزیکٹو انجینئر کے ڈی اے ظہیر عباس ودیگر ملزمان نامزد ہیں، چالان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات زاہد حسین ،سیکشن آفیسر اطہر نواز درانی مفرور ہیں، چالان میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ ملزمان جعل سازی میں ملوث ہیں، کے ڈی اے کے ٹھیکے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دیئے گئے، ٹھیکوں کے ٹینڈرز جاری کیے گئے اور نہ ہی قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا گیا، ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور من پسند افراد کو نواز کر 800 ملین روپے خوردبرد کیے۔
تازہ ترین