آپ آف لائن ہیں
جمعرات15؍شعبان المعظم 1441ھ 9؍ اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ محنت کی سالانہ ورلڈ ان امپلائمنٹ و آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔

آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بےروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی ادارہ محنت کے مطابق گزشتہ دہائیوں میں بےروزگاری کی شرح مستحکم رہی، گزشتہ سال بےروزگاری کی شرح 5.4 فیصد رہی جس میں بہتری کا امکان نہیں جبکہ روزگار کے بہتر مواقعوں سے محرومی سماجی بےامنی کا باعث بن سکتی ہے۔

دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں،  عالمی ادارہ
ایل او کے چیف گائے رائیڈر

ادھر آئی ایل او کے چیف گائے رائیڈر نے کہا ہے کہ بہتر روزگار تک عدم رسائی عالمی سطح پر احتجاجی تحریکوں کا باعث بن سکتی ہے، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

رائیڈر کا کہنا تھا کہ کام کرنے والے کروڑوں افراد کے لیے بہتر زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے، عدم مساوات اور اخراج لوگوں کو بہتر نوکری اور بہتر مستقبل کے حصول سے روک رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید