• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست،لاہور ہائیکورٹ کی وکیل کو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر بغیر کسی پیشرفت کارروائی ملتوی کر دی اور وکیل کو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید نے امن ترقی پارٹی کے فائق شاہ کی درخواست کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل میاں آصف کو باور کرایا کہ آپکی درخواست کیلئے تیاری ہی نہیں ہے پہلے تیاری کریں پھر پیش ہوں۔ درخواست گزار نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی۔
تازہ ترین