• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں جو تنخواہ ملتی ہے اس سے ان کے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے۔ اقتدار میں آ کر کوئی فیکڑیاں نہیں بنا رہا۔ اپنے گھر کا خرچہ خود کرتا ہوں۔پیر کی شب تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق حکمرانوں کے مقابلے میں اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر کی سڑک اپنے پیسے سے بنائی۔ اپنا خرچہ خود چلاتا ہوں تاہم جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔وزیر اعظم ہا ئوس میں نہیں رہتا ۔ اپنے گھر میں رہتاہوں۔
تازہ ترین