• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ شالیمار کے علاقے میں دو واقعات میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محمد فر یاد نے رپورٹ در ج کر ائی کہ اس کا بھا ئی اجمل حسین اٹا مک انرجی سیکورٹی کمپنی کی طرف سے مکان نمبر 276 میں ڈیو ٹی دے رہا تھا پہلے سےہونے والے لڑائی جھگڑے کی رنجشں کی بنا پر دیگر سیکورٹی گارڈزملزمان نے فائرنگ کر کے اجمل حسین کو قتل کر دیا ،سب انسپکٹر آصف خان مصروف تفتیش ہیں ۔مدعی مقد مہ نے نصیراحمد اور خلیل احمد کو نا مرد کیا ہے۔ قتل کے دوسرے واقعہ میں صوبہ مسیح نے رپورٹ در ج کرائی کہ اس کا بھتیجا عاطف سلامت، ملک شوکت کے گھر ملازم تھا،نو کری چھوڑنے کی دھمکی دینے پر ملک شوکت نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ۔سب انسپکٹر سیف اللہ مصروف تفتیش ہے۔دونوں مقد مات میں کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تازہ ترین