• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول فروخت کرنے پر 9افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نےغیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے 9ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نصیرآباد پولیس نے کفایت اللہ، وقاص، عالم شاہ، عبدالرزاق، انس، گل، فرحت، رستم اور کفایت کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے گیس ریفلنگ مشنیز، کھلا پٹرول اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نےکہا کہ گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے افراد ایسے کام کرکے اپنی اور عوام کی جان ومال کو خطرے میں ڈالتے ہیں، گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین