• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کا موقع ملے گا،ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈایریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز احمد کی ہدایات پر پاکستان اوربنگلہ دیش بین الااقوامی میچز کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بین الاقوامی میچز کے دوران صفائی ستھرائی کے غیر معمولی ا نتظامات کرے گی۔ مرتب کردہ صفائی پلان منعقد ہونے والے میچز سے قبل، میچز کے دوران اور بعد میں صفائی انتظامات پر مشتمل ہے۔پلان کے مطابق 300سے زائد ورکرز 2شفٹس میں قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر،تمام انکلوژرز، پارکنگ ایریاز اور واش رومز کی صفائی ستھرائی پر معمور رہیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین