• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری، سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 55 سے 60 روپے فی کلو ہے۔افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی میں لنک راوی سے منڈی تک تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا ۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون نے کہا کہ نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری ہرگز قابل قبول نہ ہو گی ۔
تازہ ترین