• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص ایندھن کی وجہ سے سموگ کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے،صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کے کمیٹی روم میں ایک محکمانہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزیر کو ایندھن میں ملاوٹ کے کاروباربالخصوص لاہور میں جاری ناجائز کاروبار کی روک تھام کے حوالے سے سیکرٹری صائمہ سعید کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس بارے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہاکہ ناقص ایندھن کی وجہ سے سموگ کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے تاہم تمام متعلقہ محکموں کو اپنا کردار بخوبی نبھانا ہوگا تاکہ اپنے بچوں کے لئے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
تازہ ترین