• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا کی ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی سے معذرت

لاہور(سپیشل رپورٹر) واپڈا نے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی سے معذرت کر لی ہے ۔ واپڈا کو ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے گروپ لائف انشورنس کا کلیم ادا کرنے کے حوالے سے 200سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن کو فنانس ڈائریکٹوریٹ بھیج دیا گیا ۔ واپڈا شعبہ فنانس کے سنیئر اہلکار نے کہا کہ گروپ لائف انشورنس کا معاہدہ پاکستان پوسٹل سے طے ہوا جس میںریٹائرمنٹ کے بعد کلیم کی ادائیگی کی شرط نہیں رکھی گئی ، کوئی وفاقی محکمہ ریٹارئرڈ ملازمین کو انشورنس کلیم ادا نہیںکر تا جس بنا پر کلیم ادا کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین