• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سالِ نو کی تیاریاں عروج پر


چین کے نئے قمری سال کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں چین سمیت دنیا بھر میں زورو شور سے جاری ہیں اور اس مناسبت سے مختلف ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

نئے قمری سال کے موقع پر چین کے شہروں میں نئے قمری سال کی مناسبت سے لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کو ناصرف برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ گلی کوچوں میں ڈریگن، کنول کے پھول و دیگر اشکال سمیت سیکڑوں لالٹینوں سے سجایا گیا۔

لالٹینوں نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے جس سے دیکھنے والے  بھی مبہوت ہوئے۔

فیسٹیول میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے بھی ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔

واضح رہے کہ  اس فیسٹیول کے دوران میوزک پرفارمنس اور لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین