• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے ذہنوں سے خوف دور کرنا اولین ترجیح ہے، کشمالہ طارق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت کی اولین ترجیح خواتین کے ذہنوں سے خوف دور کرنا ہے تاکہ وہ اپنا تحفظ کرسکیں ، ان کے ذہنوں سے معاشرتی خوف کہ لوگ کیا کہیں گے کو ختم کرنا ہے ، ان خیالات کااظہار وفاقی ادارہ محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسگی برائے خواتین کی محتسبہ کشمالہ طارق نے نیوپورٹس انسیٹیٹوٹ میں طلباءاور فیکلٹی ممبران سے اپنے ادارے فوسپا(FOSPAH) کی کارکردگی سے آگہی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نیوپورٹس کی چیئرپرسن بخاری ، ڈین ڈاکٹرعبدالرحمن ، ڈاکٹراطہر اکبر اعوان نے بھی خطاب کیا، کشمالہ طارق نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا سے خواتین کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے یہ ادارہ معاشرتی چیلنج ہے ، جسکا مقصد ایسے معاشرے کاقیام ہے جس میں خواتین و حضرات کویکساں انصاف فراہم کرنا ہے ، ہمارے ادارے میں 60یوم میں شکایت کافیصلہ کردیا جاتا ہے۔
تازہ ترین