• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مسلمانوں کے نام قومی شہریت کےرجسٹر سے نکال دیئے،بھارتی شاعر

لکھنو(جنگ نیوز) بھارت کے معروف شاعرمنور رانانے کہا ہے کہ شہریت بل کو کسی اور پہلو سے نہ دیکھا جائے کیونکہ اس پر پورا بھارت سراپا احتجاج ہے،لیکن حکومت نے اپنے کان بند کررکھے ہیں، اور وہ کچھ کررہے ہیں جو ان کا دل چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا نعرہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس جعلی نعرہ ہےکیونکہ حکومت نے مسلمانوں کے نام قومی شہریت کےرجسٹر سے نکال دیئےہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل 80-90 سال تک کوششیں کرنے کے بعد اس اعلی سطح پر پہنچ چکی ہے لہذا انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ جو کچھ بھی وہ کہہ رہے ہیں وہ انہیں کرنا چاہئے۔ منور رانا نے مزید کہایہ سب جعلی ہے کیونکہ انہوں نے قومی شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) سے مسلمانوں کے نام ختم کردیئے ہیں۔
تازہ ترین