• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن ، بکروں کے باڑوں سمیت متعدد تجاوزات مسمار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا۔ انسداد تجاوزات کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی معاونت کی۔ آپریشن کے دوان بلیو ایریا میں سیور فوڈ کے قریب غیر قانونی طور پر زیر تعمیر چار دیوار ی کو گرا دیا گیا جبکہ سیدپور ماڈل ویلج میں ھیوی مشینری بشمول ویل ڈوزراور ٹریکٹر سےبکروں کے غیر قانونی 50 شیڈز اور 2 بلڈنگ میٹریل کے ٹھیے ختم کر دیئے گئے۔ دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک دوسری ٹیم نے مختلف سیکٹروں میں آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر H-8میں مسجد سے متصل غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جانے والے 4 کمرے گرا دیئے ۔ سیکٹر H-11میں روحیل کالونی کے اندر بھینسوں کے4 غیر قانونی باڑے اور 2کمرے ویلڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیئے گئے۔ سیکٹر 1-10/4 کی آئی جے پی سروس روڈ پر ایک غیر قانونی زیر تعمیر دیوار کو بھی گرا دیا گیا۔
تازہ ترین