• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے پر کارروائی کا آغا ز


امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے پر کارروائی کا آغاز ہو گیا، ری پبلکنز نے دستاویزات اور شواہد حاصل کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی 3 تحریکیں مسترد کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحاریک وائٹ ہاؤس ، محکمہ خارجہ اور آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ سے دستاویزات حاصل کرنے سے متعلق تھیں، سینیٹ میں کارروائی ٹرمپ کے حق میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارروائی 6 روز چلنے اور جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کو مذاق اور دھو کا قرار دیا ہے ، جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مواخذے کے الزاما ت ’مضحکہ خیز‘ اور ’خطرناک‘ ہیں۔


تازہ ترین