• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں نکلے گا، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں نکلے گا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی عوام کے لیے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں، ڈیموکریٹس جو کام خود نہ کرسکے اب وہ ری پبلکنز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کر دیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس ایوان میں انہیں بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کرسکے، ڈیموکریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا اور اب سینیٹ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شفاف کام کرے۔

ڈیموکریٹ اسپیکر نینسی پلوسی نے مواخذے کا معاملہ اگلے ہفتے سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین