• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کیلئے ناموں کا انتخاب، لابنگ اور سیاسی رابطے شروع، انٹرویوز منگل کو ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیئے انٹرویوز منگل 28 جنوری کو ہوں گے ، تلاش کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر قدیر راجپوت کے قریبی زرائع کے مطابق انٹرویو اجلاس میں اب تلاش کمیٹی کے رکن اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم بھی شریک ہوں گے کیوں کہ جن سات امیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا گیا ہے ان میں ان کا بھتیجا شامل نہیں ہے پہلے اجلاس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے شرکت سے اس لیئے معذرت کردی تھی کہ ان کا بھتیجا بھی امیدوار تھا۔ ڈاکٹر قدیر راجپوت کے قریبی زرائع کے مطابق انٹرویوز جمعرات 28 جنوری کو صبح چارٹر انسپکشن کمیٹی کے دفتر میں ہوں گے جن امیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا جارہا ہے ان میں جامعہ کراچی کے قائم مقائم وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، جامعہ سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت، جامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر مہدی کاظمی، جامعہ کراچی کے کے سابق ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر عابد حسنین، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالوہاب ، لا یونیورسٹی کراچی کے ڈین ڈاکٹر رخسار احمد اور ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق امیدواروں نے وائس چانسلر کے عہدے کے حصول کے لیئے لابنگ اور سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں۔ یاد رہے کہ تلاش کمیٹی نے تین سال قبل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیئے تین امیدواروں کو منتخب کیا تھا پہلے نمبر پر ڈاکٹر اجمل خان، دوسرے نمبر پر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور تیسرے نمبر پر ڈاکٹر فتح برفت تھے، بعد ازاں ڈاکٹر اجمل خان جامعہ کراچی کے اور ڈاکٹر فتح برفت سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین