• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بوجھ کر سرکاری مشینری ناکارہ کی جارہی ہے، ٹریڈ یونین الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے جنرل سیکرٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی)سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی توجہ بار بار سرکاری مشینری کی مرمت نہ ہونے، معاہدے کی خلاف ورزی پر مشینری ناکارہ کرکے ورکشاپس میں کھڑی کرنے پر دلوائی گئی، اس کے باوجود چائنیز کمپنی کے ذمے داروں پر اثر نہیں ہوا، بلدیہ شرقی کے دونوں زون میں 57گاڑیاں ناکارہ کرکے کھڑی کردی گئی ہیں، صرف 9گاڑیاں بلدیہ شرقی کے دونوں زون میں چلائی جارہی ہیں، جبکہ معاہدے کے تحت چائنیز کمپنی کو 20 فیصد سرکاری گاڑیاں چلاکر ان کا کرایہ ادا کرنے اور ان کی مرمت و دیکھ بھال کرنا ہے، لیکن چائنیز کمپنی کرایہ ادا کررہی ہے نہ چلنے والی مشینری کی مرمت و دیکھ بھال کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر سرکاری مشینری ناکارہ کی جارہی ہے، اس موقع پر بہرہ مند شہزادہ، جان محمد بلوچ اور گل اسلام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین