• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکر ز یونین کے زیر اہتمام چار ٹر آ ف ڈیمانڈ (منشور مطالبات)کی منظوری کے لیے کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی، جنرل سیکرٹری محمد نسیم رائو، دیگر رہنمائوں امجد علی خان، غلام علی بٹ، وحید اسلم، مظہر شاہ بخاری نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور الا ونسز میں اضافہ اور تما م کٹیگر یز کی زیر التواء، فوری اپ گریڈیشن کی جائے، ملازمین کو کا م کے دوران سیفٹی آلات دیئے جائیں، ملازمین کے بچوں کا بھرتی کوٹہ 50فیصد بحال، ایک سال سے واجبات کے منتظر ریٹا ئرڈملازمین و بیواوں کو فوری ادا ئیگی، ملا زمین کی کمی دور کرنے کے لیے فوری بھرتی کی جائے۔
تازہ ترین