• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کیلئے امدادی سامان پر موقع پرست ہاتھ صاف کرتے رہے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی پر لیاری ندی کے کنارے کچی بستی میں آتشزدگی کے بعد بڑی تعداد میں مخیر حضرات متاثرین کو امداد دینے کیلئے پہنچے، اس موقع پر مال غنیمت بٹورنے والے موقع پرستوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوع پر جمع ہوگئی جو امداد لے کر پہنچنے والوں پر منٹوں میں ہاتھ صاف کرتے رہے،ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق جلنے والی اصل جھگیوں کی تعداد 180اور متاثرین کی تعداد ڈھائی سو سے زائد نہیں لیکن آگ لگنے کے مقام پر 600سے زائد افراد جمع ہوگئے،پولیس کے مطابق اصل متاثرین اپنی اپنی جھگیوں کے مقام پر بیٹھے تھے جبکہ ادھر ادھر سے آئے ہوئے درجنوں افراد امداد لے کر آنے والے ناتجربہ کار شہریوں کو گھیر لیتے اور لائی گئی امداد ہاتھوں ہاتھ اینٹھ لیتے،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق ان کے سامنے درجنوں مخیر حضرات سامان تقسیم کرکے گئے مگر جھگیوں والے کہتے رہے کہ انہیں کھانے کے سوا کچھ نہیں ملا،ایسے افراد سے بچنے کے لئے متاثرہ آبادی کے سرکردہ افراد سے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ متاثرین کی فہرست بنوائی گئی،تمام متاثرہ افراد کو امداد کی پرچیاں جاری کی گئیں جس کے بعد فہرست کے مطابق متاثرین کو امداد دی گئی۔
تازہ ترین