• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری پر مہربان، آٹے کا ٹرک رہائشگاہ پہنچا دیا!

پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری پر مہربان، آٹے کا ٹرک رہائشگاہ پہنچا دیا! 


لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری پر مہربان ہوگئی ، محکمہ خوراک نے آٹا بحران کی نشاندہی پر آٹے سے بھرا ٹرک ان کی ماڈل ٹاؤن میں واقعہ رہائشگاہ پر بھجوا دیا ، اور رہائشگاہ کے باہر آٹے کے 15تھیلے رکھ دئیے تاہم عظمیٰ بخاری نے ایک تھیلا لینے کے بعد باقی واپس بھجوا دئیے انہوں نے کہا کہ میرے گھر کے باہرتماشہ کھڑا کیاگیا۔ عظمیٰ بخاری کی جانب سے ٹی وی شو میں آٹانہ ملنے کی نشاندہی کی گئی تھی ۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے گھنٹی بجاکر کہاکہ میڈم آٹے کے تھیلے لے لیں، پنجاب حکومت کی ایما ء پر میرے گھر کے باہر صبح صبح تماشہ کھڑا کیاگیا ،اگر میں نے ہی ان کو بتانا ہے کہ آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہاتو انہیں استعفے دے کر گھر چلے جانا چاہیے ۔میں نے کنٹرولر فوڈ کو کال کر کے کہا کہ آپ کیوں میرے گھر کے باہر تماشہ کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ باقی لوگ بھی آٹا خرید رہے ہیں اور ٹرک ان کیلئے ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس ٹرک کو وہاں لے کر جائیں جہاں عام لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا،ان کا اصرار تھا کہ ٹرک آپ کے گھر پرکھڑا رکھا جائے گاجس پر میں نے سختی سے منع کیا۔

تازہ ترین