کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف کیس کراچی سے سپریم کورٹ اسلام آباد منتقل کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی عدالت میں پی آئی کے سی ای او کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت کو سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے احکامات سے آگاہ کیا گیا ۔