آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر29؍ جمادی الثانی 1441ھ 24؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹھٹھہ،سات سالہ بچی سے سگے چچا کی جنسی زیادتی کی تصدیق

ٹھٹھہ (نامہ نگار) گھوڑاباری تھانہ کی حدود میں سات سالہ بچی دعا ملاح کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم ارشاد ملاح کی ڈی این اے رپورٹ آگئی ہے ملزم مقتولہ کا سگا چچا ہے اور رپورٹ کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ ہو گیا ھے پولیس نے ملزم ارشاد ملاح اور مقتولہ کے نمونے اور کپڑے ڈی این اے کے لئے بھجوائے تھے پولیس نے ملزم ارشاد ملاح اور اس کے ساتھی سکندر شاہ کو واقعہ کے دوسرے دن ہی گرفتار کر لیا تھایاد رہے کہ ایک ماہ قبل ور شہر کے نواحی گوٹھ محمد خان چانڈیو کی رہائشی دوسری کلاس کی طالبہ دعا ملاح گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گئ تھی اور دوسرے دن اس کی نعش قریبی کھیت سے ملی تھی پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید