• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان میں 2027 سارک گیمز کی تیاریوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان میں 2027 سارک گیمز کی تیاریوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں اسلام آباد میں فوری طور پر سارک گیمز سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کےمطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مالیات، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے مقامات کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے 2027 سارک گیمز بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی تیاری اور تربیت کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے۔ اعلامیہ کےمطابق ایسے بین الاقوامی مقابلے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط کریں گے۔

اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری آئی پی سی ، صوبائی محکموں، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید