• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلزمیں کراؤن کورٹس میں کوریج کی اجازت دینے سے متعلق قانون پارلیمنٹ میں پیش

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ اور ویلزمیں کراؤن کورٹس میں کوریج کی اجازت دینے سے متعلق قانون پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمان سے قانون منظور ہونے کی صورت میں اہم مقدمات کے فیصلے ٹیلی وژن اور آن لائن ناظرین براہِ راست دیکھ اور سن سکیں گے۔ عدلیہ، براڈ کاسٹرز اور حکومت نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم قانون کے تحت صرف ججز کے سزا سناتے ہوئے ریمارکس کی کوریج کی جاسکے گی، مکمل ٹرائل کو نشر نہیں کیا جائیگا۔
تازہ ترین