• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبس بے جامیں رکھ کر برہنہ کرنے کے دو واقعات ،مقدمات درج

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )تھانہ کوہسار کے علاقے ای الیون میں تین افراد نے 13 سالہ لڑکے کے سےزیادتی کی کوشش کی ،پولیس نے لڑکے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں طاہر ، ناصر اور خان کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناءسنڈے مار کے علاقے میں دو افراد نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں عاقل شاہ کو بلا کر حبس بےجا میں رکھا اور برہنہ وڈیو بنائی۔ ترنول پولیس نے مصور شاہ اور بن امین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد شاہ نوازنے بتایا کہ میرا17سالہ بیٹا چکلالہ میں کسی کام سے جارہاتھاکہ محبوب، نوید،نفیس اورایک نامعلوم مسلح ملزم نے اسے پکڑ لیا، ماراپیٹا حبس بے جا میں رکھا اور اسکے کپڑے اتاردئیے، اسلحہ کی نوک پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناءتھانہ سول لائن کو راجہ کامران صدیق نے بتایا کہ میرا10سالہ بیٹا (ش) گھر سے پرانی روٹی فروخت کرنے جارہاتھاکہ میرے چچازادبھائی راجہ راشدمحمود نےاسے اپنے گھر بلوایا اور اسکے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔
تازہ ترین