• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واساعوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہاہے،وائس چئیرمین

لاہور(خصوصی رپورٹر) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف لاہور کی انتظامی تنظیموں کے صدور اور دیگر عہدیداران سے واسا ہیڈ آفس میں میٹنگ ہوئی ۔اس موقع پر صدر تحریک انصاف جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھر، غلام محی الدین دیوان، میاں اکرم عثمان، مہر واجد عظیم، عرفان حسن، یوسف میؤ، رانا شہریار، علی عباس بوبی اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما ئوں نے شرکت کی۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ واسا لاہور پانی بچاؤ مہم، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے بہتر نظام کیساتھ ساتھ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
تازہ ترین