• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹیسکو کا اجلاس

پشاور ( وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹیسکو ریجن کا اجلاس صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال کے زیر صدارت ہوا جس سے صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت‘ وزارت پاور ڈویژن اور ٹیسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ ٹیسکو میں حالیہ اے ایل ایم بھرتی میں فزیکل ٹیسٹ پاک آرمی میں سلیکشن سے سخت ہے جس کی وجہ سے امیدواروں میں غیر معمولی تشویش و بے چینی پائی جاتی ہے۔ ٹیسکو کے بیشتر دفاتر میں گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں فیلڈ سٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ فوت شدہ ملازمین کے بیوائوں کو پنشن کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ نیز واپڈا ہسپتال کے علاوہ ملازمین کی علاج کیلئے سی ایم ایچ او آر ایم آئی وغیرہ کو پینل میں شامل کیا جائے اور پی ڈی اے کے ملازمین کی طرح صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولز میں واپڈا ملازمین کے بچوں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے۔آخر میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے تبدیلی کے سرکار پر زور دیا کہ ملک میں بڑھتی ناقابل برداشت مہنگائی اور بے روزگاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔
تازہ ترین