• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیورکا ملزمان کی گرفتا ر ی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)کاکشال کے رہائشی رکشہ ڈرائیور فاروق نے فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزمان کو گرفتا ر کرنے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو مہینے پہلے میں نے تہکال کی حدود میں سواری اتاری تو ان کے مخالفین عابد امجد عرف نینا اور ان کے ڈرائیور رب نواز نے میرے ساتھ بیٹھی سواری پر فائرنگ کی جس سے میں بھی بری طرح زخمی ہو گیا جس کے بعد اب تک میں نے تین آپریشن کروائےہیں اور میرا ایک گردہ بھی ضائع ہو گیا ہے جس کے خلاف تھانہ تہکال میں ایف آئی آر درج کی ہے مگر تاحال ملزمان پولیس کے شکنجے سے باہر ہیںاس حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔
تازہ ترین