• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوہیکل وہیل کے نوجوان پر حملے کے خوفناک مناظر


انڈونیشیا کے صوبے سولویسی کا رہائشی 16 سالہ لڑکا محمد ایدول اہلخانہ کے ساتھ مچھلی کا شکار کرنے میں مصروف تھا کہ اس کی گردن پر اچانک مچھلی نے پانی سے باہر نکل کر حملہ کردیا۔

مچھلی نے لڑکے کی گردن کاٹ کر اس کی کھوپڑی کے پچھلے حصے میں سوراخ کردیا،حملے کے بعد زخمی لڑکے کو سرجری کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مچھلی کو اس طرح ہٹایا کہ اس سے اس کا گلا پھٹنے سے بچ جائے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ مچھلی کے ٹکڑوں کو دور کرنے کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ سرجری کی گئی تاکہ لڑکے کی گردن متاثر نہ ہو۔

یاد رہے کہ نڈل مچھلی لمبے اورپتلے جبڑے کی حامل ہوتی ہے ،اس کے ایک سے زائد تیز دانت ہوتے ہیں جو گہرے زخم پہنچاتے ہیں۔

تازہ ترین