• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں خاتون کی بوٹ پردیوہیل وہیل مچھلی کا حملہ


گہرے سمندر میں کشتی کا سفر کرنے والے افراد کیلئے شکاری آبی حیات کودیکھ لینا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں اور ایسا ہی کچھ اس کشتی کی خاتون مسافر کے ساتھ بھی ہوا۔

سیر کی غرض سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سمندر میں کشتی میں سوار خاتون کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب ایک بڑی وہیل مچھلی اس کا پیچھا کرتے ہوئے بوٹ پر اچانک حملہ آور ہو گئی ۔

کشتی میں سوار خاتون ویڈیو بنانے میں مصروف تھی کہ اسے پانی میں دیوہیکل وہیلز تیرتی دکھائی دیں ۔اگلے ہی لمحے نہایت تیز رفتاری سے اپنا خوفناک جبڑا کھول کر وہیل بوٹ پر چڑھ دوری اور اپنی نوکیلے دانت بوٹ میں گاڑ دئیے ۔

یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ خاتون اس حملے میں بال بال بچیں اور اپنی کشتی ساحل کنارے تک لانے میں کامیاب ہو گئیں۔

تازہ ترین