پاکستان یقینی طور پر اپنی اس سرحدوں پر جنگ نہیں چاہتا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم یقینی طور پر اپنی اس سرحد پر جنگ نہیں چاہتے، پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے جو پچھلے چند دنوں میں ہمارے ہمسایہ ملک پر کیے گئے اور ہم اپنی تمام سرحدوں پر امن کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، چاہے وہ افغانستان ہو، ایران ہو یا بھارت۔