• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں9ہوگئیں

میڈرڈ (این این آئی)اسپین میں آنے والے سمندری طوفان گلوریا نے ملک کے مشرقی حصے میں تباہی مچا دی ہے۔طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی 13 میٹر بلند لہروں اور 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔بارسلونا کی سڑکیں سمندری جھاگ سے ڈھک گئیں، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی 13 میٹر بلند لہروں اور 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔بارسلونا کی سڑکیں سمندری جھاگ سے ڈھک گئیں، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔گلوریا طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہو گئی ہے ، جبکہ کئی افراد لا پتہ ہو گئے۔
تازہ ترین