• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کونسل کاوفددورہ ایران کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ)ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کر رہے تھے جبکہ وفد میں سید صفدر گیلانی،علامہ عارف حسین واحدی،رضیت بااللہ،سید ناصر شیرازی،سید ثاقب اکبر،مقصود احمد سلفی اور طاہر حبیب شامل تھے۔ لیاقت بلوچ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ایرانی پارلیمینٹ کا دورہ کیا جس کا اجلاس جاری تھا، وزیر خارجہ جواد ظریف خطاب کر رہے تھے تاہم وفد کے پہنچنے پر اجلاس کی کارروائی کو روک کراجلاس چلانے والے ڈپٹی سپیکر نے پاکستان سے آئے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے حوالے سے ایران کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی گئیں،تمام ملاقاتوں میں امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
تازہ ترین