• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف جنگ کا حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ،جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر سونامی حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے طوفان، بیروزگاری،عوام پر بھاری ٹیکس عائد کرنے اور چینی،آٹا بحران کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 24جنوری بروز جمعہ(آج) کراچی تا کشمور بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے، جن سے صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین خطاب کریں گے۔ دریں اثناءجماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ ٹولے کیخلاف اعلان جنگ اور ملکی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کا اعلان کرنے والے موجودہ حکمرانوں کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، حکومت کے تمام دعوں کی طرح کرپشن کیخلاف جنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے، موجودہ دور میں کرپشن کے ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں اور عوام مہنگائی، بیروزگاری ،بھوک وافلاس کے باوجود اپنے چھوٹے سے کاموں کیلئے بھی سرکاری دفاتر میں سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کیلئے مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کی ترجمانی کرےگی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنایااس کو وہ اختیارات دئیےجو ایسٹ کمپنی کے اختیارات تھے، آئی ایم ایف کا ہاتھ اب عوام کی گردن تک پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین